منگل 10 نومبر 2026 - 23:34
عراق میں داعش جیسا نیا گروہ کھڑا کرنے کی سازش، موساد کر رہا ہے پر مدخلیہ کی سرپرستی

حوزہ/ عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی موساد، عراق میں ’’مدخلیہ‘‘ نامی گروہ کو خفیہ طور پر چلا رہی ہے اور اس کے ذریعے ملک میں ایک نئی انتہا پسندانہ تحریک کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اس گروہ کے ایک وفد کے اسرائیل جانے اور موساد کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی موساد، عراق میں ’’مدخلیہ‘‘ نامی گروہ کو خفیہ طور پر چلا رہی ہے اور اس کے ذریعے ملک میں ایک نئی انتہا پسندانہ تحریک کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اس گروہ کے ایک وفد کے اسرائیل جانے اور موساد کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

سکیورٹی ذریعے کے مطابق، اس مبینہ دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا تاکہ وفد کے اصل مقصد اور سرگرمیوں کا انکشاف نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ مدخلیہ کی سرگرمیاں عراق میں داعش کے دوبارہ ظہور کے خدشات پیدا کر رہی ہیں۔ ماضی میں داعش نے بھی مذہبی نعروں کے ذریعے مختلف علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کیا اور بعد میں ملک کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا۔

عراق میں مساجد پر قبضے کی کوشش

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل عراق میں ایک نئی انتہا پسندانہ سوچ کو فروغ دینے کے لیے مدخلیہ گروہ کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے لیے عراق کے مختلف صوبوں سے مذہبی شخصیات کو اس گروہ سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ ملک کے اندر اس کا اثر و رسوخ بڑھایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق، مدخلیہ کی سرگرمیوں کا پہلا مرحلہ اسلحے کے زور پر اپنا اثر قائم کرنا اور بغداد و انبار میں اہل سنت کے اوقاف کے زیر انتظام مساجد پر قبضہ کرنا ہے۔ سکیورٹی ذریعے کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد یہ گروہ اپنے دیگر مقاصد کے حصول کے لیے بھی طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔

اس ذریعے نے مدخلیہ کی سرگرمیوں کو داعش کے ابتدائی طرزِ عمل سے ملتا جلتا قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش نے بھی ابتدا میں مذہب اور اس کے دفاع کے نام پر اہل سنت کے علاقوں میں اپنی جگہ بنائی تھی، لیکن بعد میں اس کی سرگرمیوں نے پورے عراق کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کر دیا تھا۔

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مدخلیہ کی سرگرمیاں عراق میں ایک نئے بحران کا سبب بن سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha